چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکی مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل عالم اسلام کے معروف عالم دین، سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی پر کئے جانے والے قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بزدلانہ حملہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ایسے امن کے داعیان علماء کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، یہ امت کا سرمایہ ہیں اور ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حملہ میں شہید ہونے والے محافظ کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کو باری تعالیٰ جلد صحت و عافیت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں