سینٹ کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس

منگل 26 مارچ 2019 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سینیٹر دلاور خان کی سربراہی میں کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنو ینیر کمیٹی نے کہاکہ پشاور میوزیم سے نوادرات کی چوری کی خبروں پر تشویش ہے انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ سینٹر ستارہ آیاز نے پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا اس موقع پر سینیٹر ستارہ آیاز نے بتایاکہ پشاور میوزیم سے غائب ہونے والے نوادرات کی 2 ارب روپے کی انشورنس کرائی گئی تھی یہ نوادرات بیرون ملک نمائش کیلئے بھیجے گے تاہم نمائش پر جانے والے نوادرات کو غائب کیا گیا ہے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ثقافت نے کمیٹی کو بتایا کہ مجھے بتایا گیا کہ چوری نہیں ہوئی ہے تاہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ چور ہوئی یا نہیں ہوئی ہے جس پر کمیٹی نے صوبائی حکام کی بریفنگ مسترد کر تے ہوئے استفسار کیا کہ گر چوری نہیں ہوئی تو پھر ڈاکٹر عبدالصمد کو گرفتار کیوں کیا گیا ہے اور نِیب کس چیز کی انکوائری کر رہے ہیں تاہم صوبائی سیکرٹری ثفافت کمیٹی کے اراکین کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے کمیٹی نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں بیرون ممالک نمائش کیلئے بھیجے گے نوادات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے نیب حکام کو بھی طلب کر لیا ہے کمیٹی نے نیب حکام کی بریفنگ کے بعد میوزیم کے دورے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں