بلوچستان کی بیٹیاں ریاست مخالف بیانئیے کو ناکام بنائیں گی، وزیرمملکت برائے داخلہ

خواتین کو مقتدر بنانا اور بلوچستان اور بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ترجیحاتی لسٹ میں سہرفرست ہیں ، شہریار آفریدی

بدھ 27 مارچ 2019 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بلوچستان اور بلوچستان کی خواتین کی ترقی حکومت کی اولین ترجیہات میں سے ایک ہے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کے خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور بلوچستان کی بیٹیاں دشمن عناصر کو ناکام بنانے میں پاکستان کے لئے اہم کردار ادا کرے گئیں. وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے خواتین کی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ خواتین کی ترقی صوبہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار اداکرے گی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دور دراز علاقے میں رہنے والے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے،آج بلوچستان کی بچیوں کو آگے آتا دیکھ کر دلی مسرت ہوئی اور ہم یقینی بنائیں گے کے عالمی سطح پر دنیا کا مقابلہ کر سکے ہماری خواتین دنیا کے لئے رول ماڈل ہی. جس طرح سے پاکستانی خواتین نے فیملی یونٹ کو متحد رکھا ہوا ہے وہ مغربی دنیا کے لئے مثال ہے اور دنیا کو پاکستان کی بیٹیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہی.انھوں نے مزید کہا کے بلوچستان صرف معدنی ذخائر سے مالا مال خطہ بھی نہیں بلکے یہاں کے انسان بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،حال ہی میں بلوچستان کی بیٹی نرگس نے جوڈوں کے عالمی مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا بلوچستان صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کامیابی سے ہی منسوب نہیں بلکے بلوچستان کی بیٹیاں بھی ہر میدان مین کلیدی کردار کر رہی ہے اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس صدف خان نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے کسی وفاقی وزیر نے پہلی مرتبہ بلوچستان کی بیٹیوں کے لئے وزارت کے دروازے کھولے ہے جو بلوچستان کے تمام لوگوں کے لئے ایک خوش کن،خوشگوار حیرت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر یونیورسٹی طالبات نے وزیر داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر مملکت برائے داخلہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے تمام مسائل کو زیر غور لا کر ان کا فوری ہل نکالا جائے گا،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں