وفاقی کابینہ اجلاس میں چند ارکان نے سخت باتیں کیں جس پر جذباتی ہو کر اسد عمر نے استعفیٰ دیا، رمیش کمار

فارغ نہیں کیا گیا ، وہ تھنک ٹینک کو اہمیت نہیں دیتے تھے ٓسات سے آٹھ وزرا کی کارکردگی اچھی نہیں ہے جنہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 23:56

ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چند ارکان نے سخت باتیں کیں جس کے باعث جذباتی ہو کر اسد عمر نے استعفیٰ دیا انہیں فارغ نہیں کیا گیا تاہم وہ تھنک ٹینک کو اہمیت نہیں دیتے تھے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا ہے کہ سات سے آٹھ وزرا کی کارکردگی اچھی نہیں ہے جنہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسد عمر پر کابینہ اجلاس میں تنقید کی گئی معیشت کی سوجھ بوجھ نہ رکھنے والے چند لوگوں نے سخت لہجہ اختیار کیا جس پر جذبات میں آ کر انہوں نے استعفیٰ دے دیا چند وزراء نے کابینہ اجلاس میں مہنگائی سے متعلق معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو وفادار اور دوستوں کی قدر کرنی چاہئے اسد عمر کے فیصلے پاکستان کے حق میں تھے وہ لوگوں کو آئینہ دکھاتے تھے انہیں فارغ نہیں کیا گیا خود استعفیٰ دیا ہے رمیش کمار نے کہا کہ اسد عمر تھنک ٹینک کو اہمیت نہیں دیتے تھے معیشت چلانے کے لئے وزیر خزانہ کے بیک اپ میں ٹیم ضرور ہونی چاہئے اور وزیر خزانہ کی تھنک ٹینک کو اہمیت دینی چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں