گھر میں گھس کر خواتین سے چھیڑ چھاڑ و دھمکیاں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 19 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) گھر میں گھس کر خواتین سے چھیڑ چھاڑ و دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال پولیس کو عبدالقیوم نے بتایا کہ گلی میں عورتوں سے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر ملزم راحیل نے اپنے دیگر پانچ ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر مدعی کے دوست مولوی سیف اللہ کے گھر داخل ہو کر دھمکیاں دیں اور خواتین سے بدتمیزی و چھیڑ چھاڑ کی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ن۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں