این ڈی ایم اے اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان مارگلہ کے جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے سات فائر اسٹیشنز کے قیام کیلئے دوطرفہ معاہدہ پر دستخط ہوگئے

جمعہ 19 اپریل 2019 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے درمیان مارگلہ ہلز میں ہونے والے آگ کے واقعات کے تدارک کے لیے سات فائز اسٹیشنز کے قیام کے حوالہ سے جمعہ کو دو طرفہ معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے چیئرمین لفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات نے جبکہ ایم سی آئی کی طرف سے اسلام آباد کے میئر شیخ عنصر عزیز نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ گذشہ کچھ عرصہ کے دوران ماگلہ کے پہاڑوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے نہ صرف بے شمار درخت تباہی کا شکار ہوئے ہیں بلکہ یہاں کی جنگلی حیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ مارگلہ کے پہاڑوں پر مختلف مقامات پر فائز اسٹیشنز کے قیام سے یہا ں کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔

معاہدہ کے مطابق این ڈی ایم اے اور ایم سی آئی مل کر سات فائز اسٹیشنز قائم کریں گے ۔ این ڈی ایم اے فائر اسٹیشنز کے قیام کے حوالہ سے تکنیکی معاونت کے علاوہ مختلف ذرائع سے وسائل مہیا کرنے کی کوشش کرئے گا۔ فائر اسٹیشنز کا قیام ،افرادی قوت اور دیگر انتظام و انصرام ایم سی آئی کی ذمہ داری ہو گی۔ فائر اسٹیشنز کے قیام کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں پانچ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ دو اسٹیشن دوسرے مرحلہ میں بقیہ دو اسٹیشنز مکمل کیے جائیں گے۔ یہ اسٹیشنز اسلام آباد کیپیٹل کی حدود کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی حدود کے اندر بھی قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں