پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو شہریت کے لئے پانچ سال پاکستان میں قیام لازمی ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

پیر 22 اپریل 2019 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو شہریت کے حصول کے لئے مجموعی طور پر پانچ سال کے لئے پاکستان میں قیام لازمی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ شہریت کے قوانین کے تحت پاکستانی مرد سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو کم سے کم پانچ سال پاکستان میں قیام کرنا ہوتا ہے۔

شاہدہ رحمانی کے ضمنی سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نکات انہوں نے اٹھائے ہیں ان کی تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے‘ حکومت اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں