ٹاپ سٹی ہاوسنگ پروجیکٹ سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ، اسکینڈل نیب کو بھجوانے کی سفارش

پیر 22 اپریل 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ٹاپ سٹی ہاوسنگ پروجیکٹ اسکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ ایف آئی اے نے ٹاپ سٹی اسکینڈل نیب کو بھجوانے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جمع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاوسنگ منصوبے کی زمین زاہدہ اسلم سے معیز خان کے نام شفاف انداز سے منتقل نہیں ہوئی،اورمعیز خان کو زاہدہ اسلم نے ہاوسنگ اسکیم کے معاملہ چلانے کے لیے تنخواہ پر رکھاتھا۔

رپورٹ کے مطابق معیز خان کی اربوں روپے کی اراضی رکھنے کی حیثیت نہ تھی، اور اس نے دیگر ساتھیوں اور رجسٹرار ہاوسنگ فرم کیساتھ ملکر جعل سازی کی،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹاپ اسٹی اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھجوایا جائے،رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹاپ سٹی کے مبینہ مالک معیز خان، رجسٹرار کمپنی اور دیگر کے خلاف فوجداری تحقیقات کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں