قومی اسمبلی ،انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

منگل 23 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء نمبر ایک بابت 2019ء میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق دو کے پیرا الف کے ذیلی پیرا دوئم کے جملہ شرطیہ کے تحت یکم مئی 2019ء سے مزید 120 دن کی توسیع کا فیصلہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سید نوید قمر نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس صرف ہنگامی بنیادوں اور ضروریات کے مطابق ہوتا ہے۔ یہ ناقص طرز حکمرانی کی مثال ہے۔ چار ماہ میں اس پر کام کیوں نہیں ہوا‘ یہ آرڈیننس پارلیمانی نظام کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ یہ آرڈیننس فاٹا کی حلقہ بندیوں سے متعلق ہے اس پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی آچکی ہے‘ یہ اب سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں جائے گی اور اس کے نکات کا وہاں جائزہ لیا جائے گا۔ سپیکر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں