وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،

20 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت کا سندھ کا منصوبہ منظور ، 17 ارب روپے کی لاگت کا کے پی کا منصوبہ مزید منظوری کے لئے ایکنک کو ارسال

منگل 23 اپریل 2019 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت منگل کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 20 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت کا ایک منصوبہ منظور جبکہ 17 ارب روپے کی لاگت کا ایک منصوبہ مزید منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ذرائع ابلاغ اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کے پی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے 17000 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبے کا مقصد خیبر پختونخوا میں اقتصادی ترقی، نوکریوں اور ریونیو کا حصول، مقامی کمیونٹی کی ترقی، غربت کی شرح میں کمی لانا، سڑکوں کی تعمیر، سیاحوں کے لئے سہولیات، مارکیٹنگ اور نجی سیکٹر کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا اہم اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی پروان چڑھے گی۔ اجلاس نے اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں پرووائیڈنگ سٹون پیچنگ اینڈ سٹون اپرن الانگ قادر پور لوپ بند فرام مائل 7/2 اینڈ 8/4 کے لئے 202.412 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں