اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ملٹی لیٹرل ازم اور ڈپلومیسی فار پیس کے عنوان سے نمل میں سیمینار

بدھ 24 اپریل 2019 19:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ملٹی لیٹرل ازم اور ڈپلومیسی فار پیس کے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ملٹی لیٹرل ازم اور ڈپلومیسی فار پیس کے عنوان سے نمل میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین اتادجن مولاموف تھے جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ، ڈائریکٹر اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر وستامل سمک، پروفیسر ڈاکٹر تغرل یامین، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

یہ سیمینار نمل کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور پاکستان سٹڈیز نے منعقد کرایا۔ سیمینار میں معزز مہمانوں نے اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں