سینیٹ میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی رہنمائوں کا ایوان کا ماحول خوشگواررکھنے کا فیصلہ

اپوزیشن ایک قدم بڑھائے گی ہم دو قدم آگے آئیں گے، اپویشن کی تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا عزم

جمعرات 25 اپریل 2019 20:36

سینیٹ میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی رہنمائوں کا ایوان کا ماحول خوشگواررکھنے کا فیصلہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سینیٹ میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی رہنمائوں نے ایوان کا ماحول خوشگواررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینٹ میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹیوں کے رہنمائوں کااجلاس قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت ہوا جس میں اٹھائے جانیوالے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور اتحادیوں نے ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

حکومتی اتحاد نے اپویشن کی تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا عزم کاظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ایک قدم بڑھائے گی ہم دو قدم آگے آئیں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے حکومتی ارکان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ۔ اجلاس میں حکومتی اتحاد کا ایوان کی کارروائی ایجنڈے کے مطابق چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں