قومی اسمبلی میں 22 قرداددیں منظور کی گئی، کارکردگی رپورٹ جاری

قومی اسمبلی میں 1071 سوالات کے جوابات اور85 توجہ دلائو نوٹس اجلاس کی کارروائی میں شامل کیے گئے

منگل 21 مئی 2019 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) قومی اسمبلی نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، 9سینشز کے دوران 89 دن تک اسمبلی کی کارروائی چلی جس میں 22قراردادیں منظور ہوئیں۔گزشتہ روزقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی کارروائی کے اعداد شمار جاری کئے جن میں بتایا گیا ہے کہ 13 اگست 2018 کو شروع ہونے والی 15 ویں اسمبلی کے اب تک 9 سیشن ہو چکے ہیں، 9 سیشنز کے دوران 89 دن تک اسمبلی کی کارروائی چلائی گئی،اپوزیشن ارکان کو اسمبلی کاروائی کے دوران زیادہ وقت ملا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ارکان کو مجموعی طور پر 48 گھنٹے 21 منٹ کا وقت دیا گیا،اپوزیشن کے مقابلے میں حکومتی ارکان 35 گھنٹے 19 منٹ کا وقت حاصل کر سکے،قومی اسمبلی میں 23 حکومتی اور 47 نجی بل پیش کیے جا چکے ہیں،ااب تک 8 حکومتی اور 1 نجی بل منظور کئے گئے،قومی اسمبلی میں 22 قرداددیں منظور کی گئی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور انسانی حقوق اور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی۔قومی اسمبلی میں 1071 سوالات کے جوابات پیش کئے گئے۔85 توجہ دلائو نوٹس اجلاس کی کارروائی میں شامل کیے گئے۔ اسپیکر نے حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کو زیادہ بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں