یونیورسل ہیلتھ کوریج کی دی گئی رہنمائی سے پاکستان میں صحت کے شعبہ میں تبدیلی لائی جائے گی،
معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کی خدمت وزارت قومی صحت کا نیا مشن ہے معاون خصوصی وزات قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا عالمی ادارہ صحت اسمبلی کے 72ویں سیشن میں خطاب
منگل 21 مئی 2019 23:28
(جاری ہے)
پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات ( ڈی سی پی 3) کے قریبی اشتراک سے یہ پیکج دینے والا پہلا ملک ہے جس میں 5 قسم کی خدمات صحت عامہ کا فروغ، بیماریوں کی روک تھام، علاج معالجہ، مریضوں کی بحالی اور صحت ڈلیوری کی سہولتیں میں شامل ہیں۔
معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز نے کہا کہ ہم آستانہ اعلامیہ کی اصل روح پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر میں بہتری اور اس کی پیمائش جیسے بڑے اقدامات کر رہے ہیں اور ہم پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بھی مہیا کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک کروڑ غریب اور پسے ہوئے خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا کام شروع کر چکے ہیں، ریاست مجوزہ فہرست میں شامل امراض کے علاج معالجہ پر آنے والے اخراجات ادا کر ے گی، ہم 66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کا آغاز کر چکے ہیں اور 2020 تک ملک کے تمام اضلاع میں یکساں ہیلتھ انشورنس کی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے یکساں ہیلتھ کوریج کے دائرہ کار کی ترجیحات کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے پولیو کا جلد از جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، متعدی امراض کے بوجھ میں بھی کمی لانے کے لئے موثر طو رپر کام کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ماں بچہ کی صحت، تولیدی صحت اور غذائی قلت کے خاتمہ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے، تمباکو نوشی پر موثر طور پر قابو پانا اور غیر متعدی امراض کی روم تھام بھی ہماری ترجیحات میں ہے اور صحت کے بارے میں ہر قسم کی ایمرجنسیز پر قابو پانے کے لئے پوری قوت سے کام کرنا بھی ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے وزات قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ جس کے لئے ہم نے ڈاکٹر ٹیڈروس اور ڈاکٹر احمد المندھاری کی براہ راست سر پرستی کے تحت عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اب مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مزید برآں صحت کے شعبہ میں سرکاری شعبہ کی سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں اور اس پالیسی پر صوبے اور وفاق بھی مکمل طور پر عمل پیرا ہیں اور ہمیں پور ا یقین ہے کہ ہم اندرون ملک تمام وسائل متحرک کر کے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے عوام کو صحت کا حق عملی طور پر ادا کرنے کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان مسترد نے دعوے مسترد ..
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
وفاقی کابینہ ، بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کیلئے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے