وفاقی پولیس کا وکیل پر مبینہ تشدد، اسلام آبا د بار ایسوسی ایشن کا ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اگر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا۔اعلان پیر کو کیا جائے گا، راجہ یاسر شکیل کا بیان

ہفتہ 25 مئی 2019 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشددکے معاملے پر تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مطابق ایس ایچ او عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ ایس ایچ اور تھانہ مارگلہ نے معزز وکلاء پر بہیمانہ تشدد کیا۔ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بار راجہ یاسر شکیل کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن مکمل ہٹرتال کا اعلان کرتی ہے۔اگر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا۔اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں