سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے اسلام آباد ائیر پورٹ مالی بے ضابطگیوں بارے سول ایوی ایشن نے بریفنگ مسترد کر دی

ایک رپورٹ میں مالی کرپشن کی نشاندہی کی گئی، دوسری رپورٹ میں کہا گیا کچھ نہیں ہوا، سول ایوی ایشن کے بیان میں بڑا تضاد ہے، کمیٹی ارکان

جمعرات 11 جولائی 2019 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے اسلام آباد ائیر پورٹ مالی بے ضابطگیوں بارے سول ایوی ایشن نے بریفنگ مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمیٹی کااجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائیریکٹر ایچ آرسول ایوی ایشن ثمر رفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں پر دو انکوائریاں ہوئیں، مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری پر جسٹس شمس الملک کی سربراہی میں کمیشن نے تحقیقات کیں۔

ڈائیریکٹر ایچ آرسول ایوی ایشن نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی۔کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی بریفنگ مسترد کر دی۔ کمیٹی نے کہاکہ سول ایوی ایشن کے بیان میں بڑا تضاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک رپورٹ میں مالی کرپشن کی نشاندہی کی گئی، دوسری رپورٹ میں کہا گیا کچھ نہیں ہوا۔ کمیٹی نے کہاکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے موصول جواب تسلی بخش نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں