احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس پنک ریزیڈینسی ریفرنس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس پنک ریزیڈینسی ریفرنس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت خواجہ عبدالغنی مجید،آفتاب میمن،شبیر بمبارٹ،عبدالجبار میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ علی ریاض، زین ملک، محمد علی اور ممتاز علی میمن عدالت میں پیش نہ ہو سکے، غیر حاضر ملزمان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جیسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت دو اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں