قتل کے الزام میں نامزد ملزم وارث محمود کو سزائے موت سنا دی گئی

منگل 23 جولائی 2019 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے قتل کے الزام میں نامزد ملزم وارث محمود کو سزائے موت سنا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ذیبا چوہدری نے سزائے موت کا فیصلہ سنایاوارث محمود پر راجہ شبریز خان کو قتل کرنے کا الزام تھا،استغاثہ کے وکیل اظہر مغل ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا گیا،مقتول کے بھائی راجہ شعیب خان نے تھانہ نیلور میں مقدمہ درج کرایا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں