جوڈیشل کمیشن نے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی

منگل 20 اگست 2019 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔منگل کو جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کی تقرری پر غور کیا گیا شریعت کورٹ کے عالم جج کے لئے جسٹس( ر)فدامحمد خان کودوسری بار شریعت کورٹ کا عالم جج جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججزکے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیئے ہیں جہاں سے منظوری کے بعد دونوں جج صاحبان کے نام حتمی منظوری کے لئے صدر مملکت کو بجھوائے جائیں گے۔یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس طاہرہ صفدر 4 اکتوبر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی ،جسٹس طاہرہ صفدر سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی بنچ کی سربراہ بھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں