وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،11ملزمان گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

جمعہ 23 اگست 2019 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 05 منشیات و شراب فروشوں سمیت11ملزمان کو گرفتار کر بھاری مقدار میں منشیات و شراب، مسروقہ مو ٹر سائیکل، اسلحہ و ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دو ملزمان محمد سعید اور جا بر علی کو گرفتار کرکے ان سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

کو ہسار پولیس نے ملزم محمد ساجد سے 32بور ریو الور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ بہارہ کہو پولیس نے پابندی کے باوجود آتش بازی کرنے والے دو ملزمان طاہر اور دائود کو گرفتار کرکے آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

گولڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم بلاول سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ترنول پولیس نے ملزم عمر فاروق سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ نون پولیس نے ملزم محمد ارباز سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کو رال پولیس نے ملزم سعود آ صف سے 40لیٹر شراب بر آمد کر لی ، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم راسب سے 425گر ام چرس بر آمد کر لی ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں