اسلام آباد نیلور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا

جمعہ ستمبر 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد نیلور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل، 5 عدد موبائل فون، لا کھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ایل ای ڈی، انٹرنیٹ ڈیوائسز، وارداتو ںمیں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ، کھنہ، کورال اور شہزاد ٹائون میں مقدمات درج ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے زونل ایس پیز کو ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو ٹاسک دیا، ان ہدایات پر ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی اقبال خا ن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیلور ارشد علی معہ ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گر وہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان جبراقبال ،مقصود عزیز شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل، 5 موبائل فون لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات، ایل ای ڈی، انٹرنیٹ ڈیوائسزکے علاوہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں، ملزمان اسلام آباد کی حدود میںگن پوائنٹ پر وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے تھانہ نیلور کے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments