سوات میں عورت نے شادی کے بعد تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، سینیٹر جاوید عباسی کا انکشاف

پیر 23 ستمبر 2019 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹر جاوید عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میںعورت نے شادی کے بعد تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پیر کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس سینیٹر رحمن ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں اڈیالہ جیل میں گینگ ریپ کا معاملہ زیر بحث آیا ۔

خانہ جات پنجاب آئی جی نے بتایاکہ اڈیالہ جیل میں جو معاملہ زیر غور آیا تھا تو انکوائری مارک کی گئی۔انہوںنے کہاکہ تیمور ایک لڑکا ہے اس کا باپ اور بھائی بھی جیل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ 2200 کے لوگوں کی جگہ 5000 ہزار لوگ رہے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 800 لوگ سزا یافتہ ہیں ان کو ان جیلوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے جہاں کم قیدی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد سلیم بیگ نے کہاکہ باپ نے اپنے بیٹے تیمور کو دوسرے بیرک میں بھیجا تھا کہ کسی کے کام وغیرہ کر دے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ جیل عملے کے بارہ افراد کو ہم نے معطل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لڑکے نے الزام لگایا میرے ساتھ دوسرے بارک میں زیادتی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیکل میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ سینیٹر جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میں ایک شادی شدہ عورت کو تعلیم کی خواہش پر قتل کردیا گیا۔ جاوید عباسی نے کہاکہ عورت نے شادی کے بعد تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی نے سینیٹر عتیق کو معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں