سی آئی اے پولیس کی کارروائی، لوگوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی پولیس ملازم بن کر لوگوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان اور ان کی ٹیم نے کی۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی گروہ کے ملزمان میں ثمین اللہ، آفاق خالد اورعدیل عتیق شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی، موبائل اور پولیس وردیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال کرنے والے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لئے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں