میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے شہر اقتدار کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کوششیں تیز کر دیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے شہر اقتدار کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کوششیں تیز کر دیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مختلف جگہوں پر موجود کچرے کے ڈھیر کو مشینری کے ذریعے اٹھایا گیا،شعبہ سینیٹیشن کے ڈائریکٹر سردار خان زمری نگرانی کر رہے ہیں ، اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کے لئے صفائی کا عمل تیز ی سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر صفائی کا عمل جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں