ڈاکٹر معید یوسف نے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) معروف مصنف اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف نے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پچھلے ماہ تقرری کی تھی، اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل اہم قومی امور اور درپیش چیلنجز سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کیا کرے گا۔ چیرمین سیل تجاویز پیش کرنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں opted Co member کے طور پر شریک ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں