انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجہ ارشد کی کیس سے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجہ ارشد کی کیس سے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جج راجہ جوادعباس حسن نے کیس کی سماعت کی ۔فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزمان راجہ ارشد،نعمان عرف نومی کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم راجہ ارشد کیس کے مرکزی ملزم ہیں ۔کیس کی مزید سماعت23اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں