پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس‘ وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے مالی سال 2017-18ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے کنوینئر نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے مالی سال 2017-18ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ وزیر ہائوسنگ کے لئے بلٹ پروف گاڑی کابینہ کی منظوری کے بغیر خریدی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل پول کے تحت وزیر اٹھارہ سو سی سی گاڑی زیر استعمال رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ کی منظوری کے بغیر وزیر ہائوسنگ کے لئے 4600 سی سی گاڑی خلاف قانون خریدی گئی۔ پی اے سی نے اس معاملے کو نیب کے سپرد کر دیا۔ کمیٹی کے کنوینئر نور عالم خان نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر پیش رفت سے ہر پندرہ دن بعد پی اے سی کو آگاہ کیا جائے۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلقہ 2017-18ء کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران 4 ارب 56 کروڑ کی بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کے کنوینئر نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ایک سڑک بنائی جائے تو 50 سال چلتی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی بنائے تو ایک سال بھی نہیں چلتی۔ کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں