صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ہمارا وژن یونیورسل ہیلتھ کوہر شخص کیلئے یقینی بنانا ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا پولی کلینک کی ایمرجنسی کی توسیع کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، عوام کو علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، پولی کلینک کی ایمرجنسی میں10 بیڈز کی توسیع اور سروسز کو بہتر کیا گیا ہے، سینئر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم مقرر اور ایمرجنسی میں تمام ضروری سٹاف متعین کر دیا گیا ہے، ا نتظامی امور کی نگرانی کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقررکیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نہوں نے بدھ کو پولی کلینک کی ایمرجنسی کی توسیع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے عوام کو علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولی کلینک کی ایمرجنسی میں10 بیڈز کی توسیع اور سروسز کو بہتر کیا گیا ہے سینئر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم مقرر اور ایمر جنسی میں تمام ضروری سٹاف متعین کر دیا گیا ہے ان ا نتظامی امور کی نگرانی کیلئے ایڈمنسٹریٹر مقررکیا ہے ہسپتال میںڈاکٹرز کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی ڈاکٹرز کے لیے 2 کمرے رہائش بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا دل کے مریضوں کی فوری تشخیص اور علاج کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مریضوں کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کا انتظام اور سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا افغان مہاجرین کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا ہمارا وژن یونیورسل ہیلتھ کوہر شخص کیلئے یقینی بنانا ہے پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیںھماری حکومت وسائل انسانوں پر خرچ کر رہی ہے ا ور ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے اس دوران یو این ایچ سی آر کے نمائندہ نے ڈاکٹر ظفرمرزا کو پولی کلینک ہسپتال کیلے ڈائگناسٹک آلات عطیہ کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں