اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کا دور دراز تعلیمی اداروں کے لیے ای لرننگ پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے اپنے دور دراز تعلیمی اداروں کے لیے ای لرننگ پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

او پی ایف ذرائع کے مطابق بھلوال، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو اور میرپور کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے آن لائن لیکچرز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل او پی ایف کے شیخوپورہ، ہنگو، کوئٹہ، کراچی، مظفر آباد، کوٹلی اور سانگھڑ میں ای لرننگ پروگرام کے تحت آن لائن لیکچرز دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں