اسلام آباد:تھانہ کھنہ ہو می سائیڈ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا

ملزمان نے محمد عباس کو اسلحہ آ تشین سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے،ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل دو پسٹلز معہ ایمو نیشن بھی برآمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) تھانہ کھنہ ہو می سائیڈ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ملزمان نے محمد عباس کو اسلحہ آ تشین سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے،ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل دو پسٹلز معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ صاحبزادہ محمد وقاص ولد صاحبزادہ ہدایت الرحمان سکنہ محلہ عید گاہ بڈھ بیر پشاور نے کھنہ پولیس کو اطلاع دی کہ میرے بڑے بھائی محمد عباس نے پسند کی شادی کی تھی اور برما ٹاون اسلام آ باد میں رہائش پذیر تھا، لڑ کی کے گھر والو ں کو اس چیز کا سخت رنج تھا جنہو ں نے اس کے بھا ئی کو اسلحہ آ تشین سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اور اس کی بھابھی کو بھی اغوا کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

،اس اطلاع پر تھانہ کھنہ پولیس نی3نومبر2018ئ کو مقدمہ نمبر 509/18بجرم 302/365/34درج کیا۔ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے اس قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ہو می سائیڈ کے انسپکٹر انیس اکبر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے دو ملزمان رفیق احمد ولد صدیق احمد،لئیق احمد ولد رفیق احمد ساکنائے عید گاہ کالونی بازید خیل ضلع پشاورکو ضلع جھنگ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان واردات کے بعد روپو ش ہوگئے تھے۔پولیس ٹیم نے اغوا ہونے والی مقتول کی بیوی مسما? نادیہ مہم کو بھی بازیاب کروا لیا ہے۔پولیس ٹیم نے ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارناشروع کردیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں