شیخ انصر عزیز سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد نے ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

احمد جواد نے شہر کی بہتری کے ایم سی آئی کے کرداد کو سراہا اور شہر کی مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں ہیں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احمد جواد کی اچھی تجاویز دینے پر اور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور فلسطین کا بہت گہرا تعلق ہے اور یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا میئر اسلام آباد نے فلسطین کے سفیر کو ایک یاد گیری شیلڈ بھی پیش کی ہے۔ #/h# * سپورٹس ڈیسک*

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں