رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 28.92 کا فیصد اضافہ

بدھ 20 نومبر 2019 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 28.92 کا فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 8 ہزار 907ملین روپے کی فارما سیوٹیکل پروڈکٹس برآمد کی گئیںجبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات 11ہزار 483ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 2ہزار 576 ملین روپے یعنی 28.92 فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں