قابل تجدید توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان

بدھ 20 نومبر 2019 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں توانائی سے متعلق چار منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ 500 کے وی چکوال سب سٹیشن کے لیے 8956.39 ملین روپے کی لاگت ، دوسرا منصوبہ گلگت بلتستان میں پن بجلی اور قابل تجدید توانائی-II کے لیے 2260.194 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کواجلاس میں منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں تربیلا کے پن بجلی کے توسیعی منصوبہ جس کی کل لاگت 122977 ملین روپے اور جھمپیر اور گھارو میں ونڈ پاور منصوبے جن کی مالیت 13405.87 ملین روپے ہے بھی پیش کیے گئے۔ اجلا س نے دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں