مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس (کل) لندن میں طلب

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس (کل) جمعہ کو لندن میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور امیر مقام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس (آج) جمعہ کی شام لندن میں میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور پارٹی سے متعلقہ امور پر مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں