اسلام آباد ،پولیس اور سیکورٹی اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن،اسلحہ ،شراب اورچرس بر آمد،کئی ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدکی پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکر دگی کی تعریف،کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) اسلام آباد تھانہ آئی نائن پولیس اور سیکورٹی اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن، سرچ آ پریشن کے دوران 10مکانات,79دوکانات,11 ہوٹل, 139افراد کو چیک کیا گیا،دوران سرچ آپریشن ایک سیکورٹی کمپنی کے دفتر واقع آئی ایٹ فور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آبادپولیس اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی آئی نائن زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر اے ایس پی آئی نائن عبدالواب کی زیر نگرانی سیکٹر آئی ایٹ فور اور گردونواح میں گرینڈ مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے 10مکانات,79دوکانات,11 ہوٹل, 139افراد کو چیک کیا گیا,دوران سرچ آپریشن ایک سیکورٹی کمپنی کے دفتر واقع آئی ایٹ فور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا .اسلحہ میں 14 بارہ بور گن, ایک ایس ایم جی رائفل, 9 پسٹل 30بور 162 روند شامل ہیں، قبضے میں لیا گیا اسلحہ کی تصدیق کی جائے گی، دیگر کا رروائیوں کے دوران آ بپا رہ پولیس نے دو ملزمان حمزہ اورطا ر ق محمود سے 250گر ام چرس ، 210گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ، جبکہ بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر دو ملزمان رازق مسیح اور شوکت مسیح کو گرفتار کرلیا ، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد فرہا د سے 115گر ام چرس بر آمد کرلی ، بہا رہ کہو پولیس نے دو ملزمان با بر یعقوب اور مقصود مسیح سے 45لیٹر شراب بر آمد کرلی ، کر اچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان جا وید اور سعید واجد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور 330گر ام چرس بر آمد کرلی ، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم مسلم خان سے 210گر ام آ ئس بر آمد کرلی ، شالیمار پولیس نے ملزم گل صدیق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا، رمنا پولیس نے دو ملزمان شیر زادہ اور نجیب خا ن کو گرفتار کرکے 1120گر ام چرس ، 255گر ام ہیر وئن اور 11گر ام ا ٓئس بر آمدکرلی ، شہزاد ٹا ون پولیس نے ملزم کا مر ان محمود سے 12بور گن بر آمد کرلی ، سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان عمران اور محمد قیصر سے دوپسٹل 9MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کھنہ پولیس نے ملزم انو ر زادہ سے 300گر ام چرس بر آمدکرلی،نیلور پولیس نے ملزم آ صف محمود سے 380گر ام چرس بر آمد کرلی ، جبکہ ایس ایچ او تھا نہ نون سب انسپکٹر عبد الرزاق، اے ایس آئی بر کت علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے قما ر با زی میں ملوث07 جو اریو ں کو گرفتارکر لیا، ملزمان میںمحسن علی ، فدا حسین ، محمد قاسم ، عبد الرزاق، محمد عمر ان ، شوکت علی اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی ہوئی نقدی 15ہزار روپے اورآ لا ت قمار بازی برآمد کر لیے ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکر دگی کو سرا ہتے ہوئے کارروائیاں مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے�

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں