30 برس بعد ایشیاء کی سب سے بڑی اشتہاری کانگرس ایڈایشیاء کی پاکستان آمد ،سینٹر فیصل جاوید کا بھرپور خیرمقدم

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) 30 برس بعد ایشیاء کی سب سے بڑی اشتہاری کانگرس ایڈایشیاء کی پاکستان آمد پر سینٹر فیصل جاوید نے بھرپور خیرمقدم کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ایڈایشیاء 30 برس بعد پاکستان میں جلوہ افروز ہوئی ہے، ایڈایشیاء کی آمد سے پاکستان کا حقیقی اور خوبصورت چہرہ دنیا پر آشکار ہوگااس موقع پر سینٹر فیصل جاوید نے فیس بک کے مالک مارک زیکربرگ کی ہمشیرہ رینڈی زیکربرگ سے ملاقات کی جس میں لاہور میں ایڈایشیاء کی تقریب کے موقع پر ہوئی ۔

باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔رینڈی زیکربرگ زیکربرگ میڈیا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ۔رینڈی زیکر برگ اس سے پہلے فیس بک کی سابق ڈائریکٹر مارکیٹ ڈویلپمنٹ کے فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں