u اسلام آباد انتظامیہ کا ٹریل فائیو پر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

Z220افراد کے شوگر ‘ بلڈپریشر ٹیسٹ فری کئے گئے گ*اچھی صحت کیلئے روزانہ 30منٹ پیدل چلنا ناگزیر ہے :مہمان خصوصی ڈاکٹر شازلی منظور

اتوار 8 دسمبر 2019 19:05

+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے ٹریل فائیو پر ہیلتھ کیمپ لگایا گیا ،جہاں پر آ نے والے 220 افراد کے شوگر ‘ بلڈپریشر کے ٹیسٹ فری کئے گئے،کیمپ میں غذا اور ورزش کے حوالے سے ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورے بھی دیئے‘ڈاکٹروں نے اچھی صحت کیلئے لوگوں کو ورزش کے نئے طریقے بتائے اور بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بتائیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے ۔ اس میں لوگوں کے بلڈپریشر ‘ شوگر کے ٹیسٹ فری کئے گئے ہیں ۔ وزن اور قد کے حساب سے بتایا گیا ہے کہ قد کی مناسبت سے وزن کتنا ہونا چاہئے اور جن لوگوں کا وزن بڑھا ہوا ہے کہ ان کو وزن کم کرنے کیلئے مفید مشورے دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متوازن غذا کھانا چاہئے ۔ روزانہ 30 منٹ پیدل چلنا بہت ضروری ہے ، ضروری نہیں ہے کہ جم میں ورزش کریں یا کسی ٹریل پر جا کر ورزش کریں اگر روزانہ 30 منٹ کی واک ہو جائے تو اس سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ روزانہ کی واک سے دل ‘ پھیپھڑوں کینسر جیسی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا کیمپ بہت اچھی سرگرمی ہے اور اس طرح کے صحت مند سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہی دی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہیں گی ۔ایڈمنسٹریٹر سید منتظر مہدی نے مہمان خصوصی ڈاکٹر شازلی منظور کو شیلڈ دی اور اس ہیلتھ کیمپ میں حصہ لینے والوں کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔سرٹیفیکیٹ وصول کرنے والوں میں خرم جاوید سہگل ‘ سوریہ بانو ‘ سکندر زمان ‘ وحید اعظم ‘ طیبہ خانم ‘ محمد فضل ‘ زاہد اکبر ‘ کلثوم ‘ نیہا اقبال ‘ ثناء اسلام ‘ فیصل محمود ‘ اعجاز احمد ‘ جمیل عباسی ‘ مقرب علی ‘ شوکت زبیع اللہ و دیگر شامل تھے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں