وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوںمیں22 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران22 ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ،ملزمان سے لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون ، چرس ، ہیروئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

پولیس ترجمان کے مطا بق سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد عارف کو گرفتار کرکے 135گر ام چرس بر آمدکرلی ، بنی گا لہ پولیس نے چار ملزمان محمد عظیم ، محمد بشارت ، محمد قاسم اور قاسم ضیا ء کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب بر آمدکرلی،کر اچی کمپنی پولیس نے چار ملزمان محمد اسلم ، فضل الرحمن عاصم مسیح اور عمر ان ہما یو ں کو گرفتار کرکے 60 لیٹر شراب ، 720گر ام چرس بر آمد کرلی،گو لڑ ہ پولیس نے دو ملزمان محمد یعقوب اور محمد اجمل کو گرفتار کر کے 345گر ام ہیر وئن برآمد کرلی ، رمنا پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزم تصور حسین کو گرفتار کرکے طلا ئی زیو رات اورمو با ئل فون بر آمدکرلیے ،شہزاد ٹا ئون پولیس نے دو ملزمان شیراز اور عمر سہیل کو گرفتار کر کے 105گر ام ہیر وئن اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کو رال پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے پا نچ بو تلیں شراب بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران06مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں