پاکستان میں کوریا کے سفارتخانہ نے چیڑ کے سات ہزار درخت لگانے کے منصوبہ پر کام شروع کردیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان میں کوریا کے سفارتخانہ نے کوریا۔پاکستان فرینڈشپ فاریسٹ پروگرام کے تحت چیڑ کے سات ہزار درخت لگانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شجرکاری مہم کا افتتاح جمعہ کو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اور پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارتخانہ کے حکام نے ’’کوریا۔پاکستان فرینڈشپ فاریسٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور میں شروع کئے گئے اس پروگرام سے حکومت کو 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ کوریا کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ کوریا کی کاروباری برادری کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا جس سے پاکستان میں شجرکاری کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے اور درختوں کی اہمیت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں