جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتارملزم حمزہ عارف کی جانب سے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائرضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 21 جنوری 2020 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتارملزم حمزہ عارف کی جانب سے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائرضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست پر عدالت کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائر کی گئی وکیل صفائی نے کہاکہ حمزہ عارف کو جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے،حمزہ عارف کا جج ویڈیو سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے،حمزہ عارف سے صرف لیپ ٹاک برآمد ہوا ہے،حمزہ عارف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یادرہے کہ حمزہ عارف کی اس سے قبل ضمانت کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کی گئی تھی جس کے بعد اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی گئی ہے اورحمزہ عارف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں