پشاور، بڈھ بیر میں گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

پیر 6 مئی 2013 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں گرڈاسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔پیر کو پولیس کے مطابق شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر نامعلوم شدت شدت پسندوں نے حملہ کیا، ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے حملہ آوروں کو روکے رکھا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کی کمک پہنچنے پر شدت پسند فرار ہوگئے، حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں