پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوہسار کے علاقوں میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن ، 40 گھروں اور150 مشتبہ افراد کو چیک کیا ،15 مشکوک افراد جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل

ہفتہ 22 فروری 2020 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہسار کے علاقوں میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں اور150 مشتبہ افراد کو چیک کیا ،15 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران 7 منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے شراب ، بئیر ، الکو حل ، ہیر وئن ، پتنگیں اور ڈور بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے اور مزید تفتیش جا ری ہے۔

ہفتہ کو پولیس ترجمانکے مطا بق گزشتہ روز اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی زیرنگرانی کوہسار کے علا قوں میںسرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران40 گھروں اور150 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،15 مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ،سر چ آ پر یشن کے دوران 07 منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کی40بو تلیں شراب ،30ڈبے بئیر ،20لیٹر الکو حل ،200 ہیر وئن ، پتنگیں اور ڈور بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جار ی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا کہ سر چ آ پر یشن پی ایس ایل کی سیکور ٹی کے حوالے سے سٹی زون کے مختلف علا قوں میں روزانہ کی بنیا د پر کیا جار ہا ہے ، اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں