ق*ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پرنہیں آیا ہے، وزارت صحت

ش* ملک کے داخلی راستوں پراسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے

بدھ 26 فروری 2020 21:32

ک*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پرنہیں آیا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق اب تک قومی ادارہ صحت میں کوروناوائرس کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے داخلی مقامات سے اب تک چھ لاکھ افراد کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا۔ کوئٹہ میں بھی قومی ادارہ صحت کی سہولت سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا، وزارت صحت ذرائع کے مطابق ملک کے داخلی راستوں پراسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں