این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 100 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان جاری کر دیا،

باقی صوبوں کے لیے حفاظتی سامان ایک سے دو دن میں روانہ کر دیا جائے گا، ترجمان

جمعرات 9 اپریل 2020 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں 100 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو فراہم کئے گئے سامان میں 74 ہزار سرجیکل اور 4652 این95 ماسک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 8759 حفاظتی سوٹ اور 65 ہزار سے زائد دستانے بھی سامان میں دیئے گئے جبکہ ساڑھے تین ہزار گاؤن اور 4180 جوتوں کے کور بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ارسال کیے گئے سامان میں 4535 سرجیکل ٹوپیاں، 1322حفاظتی عینک اور 1186 فیس شیلڈ بھی ہیں۔ اسی طرح باقی صوبوں میں بھی ہسپتالوں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں