ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے کورونا وائرس کے میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے سے متعلق ایڈاوئزری جاری کر دی

جمعرات 9 اپریل 2020 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے کورونا وائرس کے میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے سے متعلق ایڈاوئزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق شہر میں موجود تمام ہیلتھ کیئر سہولیات جو وائرس کے خاتمہ کیلئے استعمال ہو رہی ہیں صرف اور صرف متعین جگہوں پر ہی تلف کیا جائے۔ مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ہسپتالوں کے میڈیکل فضلوں کو تلف کے حوالہ سے موجود قانون 2005ء کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہسپتالوں کے قرنطینہ مراکز سے تمام میڈیکل ویسٹ کے بیگز جن میں یہ استعمال شدہ سامان یا اشیا موجود ہوں ان کو دو تہوں میں لپیٹا جائے اور فوری طور پر1150 سینٹی گریڈ پر انسٹریٹر میں تلف کیا جائے اور جن ہسپتالوں میں انسٹریٹر کی سہولت میسر نہیں وہاں پر موجود اس فضلہ کو تلف کرنے کے لیے الکلی کا محلول استعمال کیا جائے جن گاڑیوں میں یہ فضلہ لے جایا جائے اس حوالہ سے تصدیق کر لینی چاہیے کہ کہیں سے یہ مواد لیک نہ ہوجائے۔ایڈوائزی میں تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ قوانین کے مطابق اپنی ہسپتال کی ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کو پابند کریں کہ وہ اس معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میڈیکل ویسٹ کو تلف کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں