کویت حکومت کے ساتھ مزید ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھیجنے کے لیے معاہدہ کیا ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج ہم نے کویت حکومت کے ساتھ مزید ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھیجنے کے لیے معاہدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے بتایا کہ کویت میں پاکستان ڈاکٹر ز ، نرسز اور پیرا میڈیکس بھجوانے کے لیے کویت حکومت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی ہیلتھ کیئر کو ترجیح دینے پر کویت حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قدم سے دونوں برادر ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں