ایم ایٹ پر کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

اتوار 5 جولائی 2020 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چئیر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہوشاب تا آواران 146کلومیٹر شاہراہ کی 26 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے کیچ/آواران کے دور دراز اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جنوبی بلوچستان کی زندگی بدل دے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں