ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

پیر 3 اگست 2020 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ سڑکوں کا نام کشمیر پر رکھنے سے ظلم کم نہیں ہو گا لیکن کشمیر کے ایشو پر پوری دنیا کو آگاہی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارسطو صاحب آپ بتائیں کہ ہر ضلع میں نواز شریف کالج اور نواز شریف پارک نام رکھنے پر نہ تو نواز شریف صاحب نے پڑھا لکھا بن جانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں