سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس

جمعرات 6 اگست 2020 23:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر خوش بخت شجاعت کے زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020ء منظور کیا گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020 سنییٹرجاوید عباسی نے پیش کیا۔ بل میں صحت سے متعلقہ کچھ مصنوعات کیلئے نان ڈرگ کے الفاظ استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترمیم سے بل میں استعمال کی گئی اصطلاح سے کوئی بھی مطابقت ختم ہوجائے گی۔ ترمیم اصطلاح کے غلط استعمال میں کمی کا باعث بنے گی۔ ترمیم ادویات کی مناسب قیمتیں یقینی بنانے میں بھی مددگارہوگی۔ کمیٹی کوکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا پرقابو پانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فروری سے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار870 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار14 افراد جاں بحق ہوئے، کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 54 ہزار286 افراد صحت یاب ہوئے، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 94 فیصد ہے، ملک بھرکورونا وائرس کے 20 ہزار836 ایکٹوکیسزہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی11 ہزار 915 ٹیسٹ اور 675 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس میں مبتلا15 افراد جاں بحق ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس مریضوں کیلیی27 ہزار540 بسترپرمشتمل 493 اسپتال ہیں، کورونا وائرس کیمریضوں کیلیے 1 ہزار783 وینٹی لیٹرزوقف ہیں، ہسپتال نہ پہنچ پانیوالے مریضوں کیلیے ورچوئل ہسپتال پرکام جاری ہے۔ کمیٹی کو نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس ایکٹ، عوامی آگاہی اورصحت عملے کی استعداد کار بڑھانے اورمعاشی وسائل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے لیبارٹریزکی غیرمنصفانہ تقسیم، ٹیسٹوں کی سہولیات اورحفاظتی سامان سے متعلق سوالات اٹھائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تمام فیصلے اورسامان کی فراہمی صوبوں کی مشاورت سے ہوئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرمیں تمام سٹیک ہولڈرزشامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں