اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں بارش کا امکان

جمعرات 13 اگست 2020 21:20

اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں بارش کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کراچی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (زیروپوائنٹ42 ، گولڑہ 40، سید پور 37، ایئر پورٹ 22، بوکرا 15)، پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 36، شمس آباد 25)، مری 04، خیبرپختونخوا میں کاکول 19 بونیر 05، دیر (لوئر 06)، سندھ میں کراچی (مسرور بیس 04 ، ناظم آباد ، گلستان جوہر 03 ، پی اے ایف بیس ، صدر 02، جناح ٹرمینل 01)، کشمیر میںگڑھی دوپٹہ 18 اورکوٹلی 08 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین، دادو، روہڑی، چلاس،پشاور،ڈی آئی خان 44، نورپورتھل اور بھکر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں